حیدرآباد /6 فروری ( سیاست نیوز ) حیدر گوڑہ کے علاقہ میں ایک شخص نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ راجندر نگر پولیس ذرائع کے مطابق 21 سالہ ایس وی کرشنا نے خودکشی کرلی ۔ تاہم اس کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرافک پولیس کے چالان سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے انتہائی اقدام کیا چونکہ پولیس نے اس کی گاڑی کو ضبط کرلیا تھا ۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ کرشنا کی گاڑی کو ڈرنک اینڈ ڈرائیو معاملہ میں روک لیا گیا تھا ۔ اس خصوص میں ٹریفک انسپکٹر ٹولی چوکی مسٹر عبدالجاوید کا کہنا ہے کہ ایس وی کرشنا ڈرنک اینڈ ڈرائیو کے تحت قصوروار قرار پایا تھا اور اس پر جرمانہ عائد کیا گیا تھا
اور گاڑی روک لی گئی تھی اور یہ جرمانہ 28 جنوری کے دن ہوا تھا ۔ اس خصوص میں انسپکٹر راجندر نگر مسٹر کوشالکر کا کہنا ہے کہ جرمانہ کے بعد وہ اپنے گھر والوں کو لیکر شرمندگی کا شکار تھا اور گھر میں جواب دینے سے خائف تھا جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ ایس وی کرشنا حیدرگوڑہ علاقہ کے ساکن گروسوامی کا بیٹا تھا ۔ پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا ہے اور وہ 28 جنوری کے دن گچی باؤلی سے حیدرگوڑہ جارہا تھا کہ لنگر حوض کے علاقہ میس اس کے خلاف نشہ کی حالت میں گاڑی چلانے کا جرمانہ عائد کیا گیا ۔ پولیس راجندر نگر مصروف تحقیقات ہے ۔