زہریلی دوا کے استعمال سے خود کشی

حیدرآباد ۔ 18 جولائی (سیاست نیوز) ابراہیم پٹنم کے علاقہ میں ایک شخص نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق 35 سالہ شیکھر جو میٹل ڈیزائنر تھا، ابراہیم پٹنم میں رہتا تھا۔ 16 جولائی کے دن اس نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور کل رات فوت ہوگیا۔ پولیس کو خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔