زہریلی دوا کا استعمال کرنے والے شخص کی موت

حیدرآباد۔/22 ستمبر، ( سیاست نیوز) بیگم بازار حدود میں اقدام خودکشی کرنے والا شخص فوت ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 30 سالہ وینکٹیشورلو نے گزشتہ روز گاندھی بھون کے علاقہ میں نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا تھا جو آج علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ اس شخص کا تعلق کھمم سے بتایا گیا ہے۔ جو شدید مالی پریشانی کا شکار تھا اور فصل میں نقصان سے دلبرداشتہ ہوگیا تھا۔ اس تکلیف کا شکار شخص نے کھمم سے حیدرآباد کا رخ کیا اور خودکشی کرلی۔ بیگم بازار پولیس مصروف تحقیقات ہے۔