حیدرآباد 28 مارچ (سیاست نیوز) الوال کے علاقہ میں ایک شخص نے زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ 45 سالہ کرشنا نے یہ انتہائی اقدام کیا جو بالاجی نگر کا ساکن تھا۔ 26 مارچ کے دن اس نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا تھا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔