ایزال۔ 15 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) میزونیشنل فر نٹ کے صدر زورم تھنگا کو آج میزورم کے نئے چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف دلادیا گیا ۔ وہ 12 رکنی وزارت کی قیادت کریں گے ۔ گورنر کے راج شیکھرن نے راج بھون میں منعقدہ تقریب میں انہیں عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا ۔ زورم تھنگا نے میزوزبان میں حلف لیا ۔ اس شمال مشرقی ریاست میں ایم این ایف حکومت کی قیادت کرتے ہوئے تیسری مرتبہ چیف منسٹر کے عہدہ پر فائز ہوئے ہیں ۔