زلزلے کی افواہوں سے عوام کی نیند حرام

نظام آباد: 20؍ اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع نظام آباد کے علاوہ مختلف مقامات پر زلزلوں کی افواہوں کی وجہ سے ضلع کے تمام منڈلوں اور دیہاتوں میں صبح تک جاگتے رہے اور صبح ہونے تک سارے ضلع میں افراتفری کا ماحول بنا رہا۔ تفصیلات کے بموجب شمالی تلنگانہ کے عادل آباد، نظام آباد، میدک ، کریم نگر کے اضلاع میں رات 2 بجے کے بعد اچانک زلزلہ آنے کی اطلاع سرگرم ہوگئی۔ نامعلوم افراد کی جانب سے پھیلائی گئی اطلاع ایک دوسرے کو فون پر حاصل ہونا شروع ہوگئی تو ہر شخص اپنے متعلقین کو فون پر اطلاع دیتے ہوئے زلزلہ آنے والا ہے لہذا گھروں سے باہر رہے اطلاع سنتے ہی شہر نظام آباد کے علاوہ کاماریڈی، بودھن، بانسواڑہ، ڈچپلی، ورنی و دیگر مقامات پر افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔ شہر نظام آباد میں یہ اطلاع آگ کی طرح پھیل گئی اور ہر شخص رات 2 بجے کے بعد گھروں سے باہر نکل گئی اور سارے محلوں میں مکینیں گھروں سے باہر نکل کر زلزلہ کی افواہوں کے بارے میں ایک دوسرے سے دریافت کرنا شروع کیا۔

اس بات کی اطلاع بھی بتائی گئی کہ ایک نومولود کی جانب سے یہ قیاس آرائی کی گئی کہ زلزلہ کا آنا یقینی ہے جس کی وجہ سے افواہ سارے ضلع میں آگ کی طرح پھیل گئی اور کئی افراد نے نمائندہ سیاست محمد جاوید علی کو ضلع کے علاوہ دیگر اضلاع سے بھی فون پر زلزلہ کے بارے میں دریافت کرتے ہوئے نظام آباد میں اپارٹمنٹس میں مقیم تمام افراد نیچے آکر صبح ہونے تک بیٹھے رہے ضلع انتظامیہ کی جانب سے رات دیر گئے پھیلی گئی افواہوں پر توجہ نہ دینے کی اپیل کے باوجود بھی عوام افرا تفری کے ماحول میں لگی ہوئی تھی۔ اکثریتی و اقلیتی علاقوں میں کاماریڈی کے علاوہ چندمقامات پر ذکر و اذکار کا اہتمام بھی کیا گیا۔ صبح فجر تک افواہوں کا یہ سلسلہ جاری رہااور فجر کے بعد عوام گھروں میں جانا شروع کیا۔

بجلی گرنے سے نوجوان ہلاک
سرپورٹاؤن۔/20اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اسسٹنٹ سب انسپکٹر پولیس کوٹالہ سید خواجہ قمر الدین کی اطلاع کے بموجب کوٹالہ منڈل کے گاؤں نندی گوڈا میں آج شام 4بجے کے قریب اچانک بارش کے دوران بی سرینواس عمر 18سال اور بی ملیا 50سال اپنے کھیت میں جانوروں کی دیکھ بھال کررہے تھے۔ اچانک بی ملیا اور بی سرینواس پر بجلی گرنے پر موقع واردات پر بی سرینواس ہلاک ہوگیا اور بی ملیا شدید زخمی ہوگیا۔ اس سلسلہ میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر پولیس سید خواجہ قمر الدین نے کیس درج رجسٹر کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا اور نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کردیا۔