زلزلہ متاثرین کیلئے تعاون کی اپیل

کریم نگر ۔ 29اپریل ( ذریعہ فیکس) مولانا محمد کاظم الحسنی ( صدر شاخ کریم نگر ) کی اطلاع کے بموجب دفتر صفا شاخ کریم نگر پر اراکین صفا کا ایک مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں یہ طئے کیا گیا ہیکہ شہر کریم نگر کی مختلف مساجد اور اہل خیر حضرات سے زلزلہ متاثرین کیلئے تعاون حاصل کر کے مرکزی ذمہ داران صفا بیت المال جو 30 اپریل سے کھٹمنڈو ( نیپال) کے امدادی رفاہی دورہ پر روانہ ہورہے ہیں ان تک اس امداد کو پہنچائیں ۔ جو بلاتفریق مذہب و ملت انسانیت کی بنیاد پر متاثرین کی امداد و خدمات انجام دیں گے ۔ اہل خیر حضرات سے بھرپور تعاون کی اپیل ہے ۔ فون نمبر 9247339373 ‘ 9440852758 پر ربط کریں۔