نظام آباد:19؍ اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ریاستی حکومت کی جانب سے زرعی مارکٹ کمیٹیوں کے صدور و اراکین کی نامزدگی میں تحفظات فراہم کرنے کیلئے احکامات کے جاری کے ساتھ ہی ضلع نظام آباد کے 11 مارکٹ کمیٹیوں کی تشکیل جدید کیلئے سرگرم نظر آرہی ہے۔ برسراقتدار کمیٹیوں کو برخواست کرتے ہوئے اس کی جگہ نئے کمیٹیوں کی تشکیل کیلئے سرگرمیوں کا آغازکردیا ہے۔ نظام آباد ضلع میں جملہ 11 مارکٹ کمیٹیاں ہے جن میں قابل ذکر نظام آباد، بودھن، مدنور، کاماریڈی، کمر پلی، یلاریڈی، گندھاری، پٹلم، بانسواڑہ، ورنی، بھکنورمارکٹ کمیٹیوں برخواست کرتے ہوئے ان کی جگہ اسپیشل آفیسر کا تقرر عمل میں لایا گیا ہے۔ حالانکہ یلاریڈی، گندھاری مارکٹ کمیٹیوں کی معیاد 2015 میں مکمل ہورہی ہے لیکن حکومت نئی کمیٹیوں کی تشکیل جدید کی غرض سے کمیٹیوں کو برخواست کیا ہے۔