تھانے ۔ 21 جون (سیاست ڈاٹ کام) پال گھر کے متوطن ایک شخص نے ایک شکایت صدر کانگریس راہول گاندھی کے خلاف پیش کی ہے جنہوں نے اپنے ٹوئیٹر پر ان دو نابالغ لڑکوں کے نام ظاہر نہیں کئے جنہیں اعلیٰ ذات کے ایک کسان کے کنویں میں تیراکی کرنے کے جرم میں بے لباس کرکے زدوکوب کیا گیا تھا اور راہول گاندھی نے اس کی اطلاع اپنے ٹوئیٹر پر دی تھی۔ ربط پیدا کرنے پر داہنو پولیس اسٹیشن کے انچارج انسپکٹر جناردھن پربکر نے توثیق کی کہ انہیں یہ شکایت وصول ہوئی ہے۔ شکایت میں دعویٰ کیا گیا ہیکہ تقریباً 73 ہزار معاملات میں 9389 معاملات میں راہول گاندھی نے پہلے سے جاری کردہ اطلاعات کو دوبارہ اپنے ٹوئیٹر پر شائع کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ویڈیو فلم کی جھلکیوں میں بی جے پی اور آر ایس ایس پر الزام عائد کیا ہیکہ وہ ان کے دوراقتدار میں پسماندہ طبقات پر مظالم میں اضافہ ہوگیا ہے۔ مہاراشٹرا اسٹیٹ کمیشن برائے تحفظ حقوق اطفال نے 19 جون کو راہول گاندھی کے نام ایک نوٹس جاری کی ہے اور ان سے نابالغ متاثرین کے ناموں کے انکشاف کا مطالبہ کیا ہے۔