زخمی گپٹل پاکستان سیریز سے باہر

آکلینڈ۔19 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کے جارحانہ اوپنرمارٹن گپٹل پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی اور ونڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔ پاکستان کے خلاف سیریز سے پہلے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو سخت دھکا لگا ہے کیونکہ گپٹل پنڈلی میں تکلیف کی وجہ سے کچھ عرصے کے لئے کرکٹ سے دور رہیں گے۔تجربہ کاراوپنر گپٹل پہلے کیربین پرمیر ٹی ٹوئنٹی لیگ میں عضلات میں جکڑن کا شکار ہوئے، اس تکلیف سے نجات پائی تھی کہ اب انہیں پنڈلی میں درد شروع ہوگیا ہے۔ ڈاکٹرز نے مارٹن گپٹل کو 6 ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ 32 سالہ گپٹل اب تک 75 ٹی ٹوئنٹی میچز میں دو سنچریوں کی مدد سے 2271 رنز بناچکے ہیں اور پاکستان کے خلاف ہر سیریز میں ان کا شاندار ریکارڈ رہا ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے مقابلے 31 اکتوبر،دو نومبر اور چار نومبر کو مقرر ہیں۔ ے بعد ونڈے سیریز سات نومبر سے کھیلی جاے گی۔