سڈنی۔ 11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقی بیٹسمین جے پی ڈومینی آسٹریلیا کے خلاف ونڈے سیریز سے دستبردار ہوگئے۔ ڈومینی ایک مرتبہ پھر بائیں گھٹنے کے زخم میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے منیجر محمد موسیٰ جی نے کہا کہ ڈومینی طویل عرصے سے اس زخم کا شکار ہیں اور ٹوئنٹی 20 سیریز میں اس کی شکایت کی تھی۔ محمد موسیٰ جی کے بموجب ڈومینی اس سے قبل اسی زخم کے باعث زمبابوے کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے تھے جبکہ ٹوئنٹی 20 چمپئنس لیگ میں بھی حصہ نہیں لے سکے تھے۔ ڈومینی کی جگہ ٹوئنٹی 20 سیریز کیلئے آسٹریلیا میں موجود فرحان بہار دین ٹیم کی نمائندگی کریں گے جبکہ فاسٹ بولنگ کو مضبوط بنانے کیلئے مرچنٹ ڈی لینگ کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔