زخمی لاری ڈرائیور دوران علاج فوت
شمس آباد 26 جون (سیاست نیوز) شمس آباد کے موضع کوتوال میں تیز رفتاری لاری روڈ ڈرائیور سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجہ میں لاری ڈرائیور زخمی ہوگیا تھا جسے دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا گیا۔ تفصیلات کے بموجب لاری T/R No: TN-18-TC-0797 جو حیدرآباد سے شمس آباد کے رُخ جارہی تھی کہ کوتوال گوڑہ کے قریب 21 جون کو صبح چار بجے روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں لاری ڈرائیور سونا کمار سنگھ 30 سالہ متوطن جھارکھنڈ شدید زخمی ہوگیا تھا جسے دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج 26 جون کی ابتدائی ساعتوں میں زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ شمس آباد آر جی آئی سب انسپکٹر ہری پرساد ریڈی نے مقدمہ درج کرلیا۔