حیدرآباد ۔ 15 مئی ۔ ( ای میل) تلنگانہ فٹبال اسوسی ایشن کے سکریٹری جی پی پالگونا کے بموجب اسوسی ایشن اور ڈاکٹر محمد کامران احمد کے درمیان یہ معاہدہ طئے پایا ہے کہ وہ اسوسی ایشن سے مسلمہ فٹبال کلب یا ڈپارٹمنٹ سے منسلک فٹبال کھلاڑیوں کے زخمی ہونے پر ان کا مفت علاج کریں گے ۔ تفصیلات کے بموجب فٹبال کھلاڑی اگر زخمی ہوتے ہیں تو وہ اپنے کلب یا ڈپارٹمنٹ سے ایک مکتوب لیکر ملے پلی کے یو این آئی کیر ہاسپٹل کارخ کرسکتے ہیں جہاں ڈاکٹر کامران اُن کا مفت علاج کریں گے ۔ مزید تفصیلات کیلئے ڈاکٹر کامران سے 9966730888 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔