شمس آباد /10 فروری ( سیاست نیوز ) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد کسٹمس عہدیداروں نے دو مسافرین کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 621 گرام سونا جس کی مالیت 18 لاکھ 63 ہزار روپئے ہے ضبط کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب آج صبح 1.30 بجے پر تھائی لینڈ سے ٹائیگر ایر فلائیٹ نمبر TR2624 بذریعہ سنگارپور شمس آباد ایرپورٹ پہونچی جس میں عیسی ہاشم ساکن حیدرآباد کی جامع تلاش لینے پر ان کے جسم پر 221 گرام سونے کی چین پائی گئی ۔ جس کی مالیت 6 لاکھ 63 ہزار روپئے ہے جن کو ضبط کرلیا ۔ ایک اور فلائیٹ دبئی سے آئی فلائیٹ نمبر EC-524 صبح 3 بجے ایک مسافر عبدالرحمن ساکن کیرالا کی جامع جانچ کرنے پر اس کے ٹرالی بیگ میں سونے کے وائر الومونیم کے ساتھ 570 گرام جس میں خالص سونا 400 گرام برآمد ہوا جس کی قیمت 12 لاکھ روپئے ہے ۔ کسٹمس عہدیداروں نے ضبط کرتے ہوئے دونوں مسافرین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ دونوں مسافرین کے پاس سے جملہ 621 گرام سونا جس کی مالیت 18 لاکھ 63 ہزار روپئے بتائی گئی ہے ۔