کراچی ۔ 4 جون (سیاست ڈاٹ کام ) ٹرینٹ برج ناٹنگھم میں پاکستان نے میزبان انگلینڈ کے خلاف 8 وکٹ پر 348 رنز بنائے۔ ورلڈ کپ کی تاریخ میں کوئی ٹیم 328 رنز بناکر میچ نہیں ہاری۔ انگلینڈ ایک میچ میں327 رنز بناکر ورلڈ کپ کا میچ ہارچکی ہے۔ یہ پہلا موقع تھا جب پاکستان نے ونڈے میں اتنا بڑا اسکوربغیر کسی سنچری کے بنایا۔ اس سے قبل2008 میں کراچی میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف 347 رنز بغیر کسی سنچری کے بنائے تھے۔ ورلڈ کپ تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان نے اسپنرز کے ساتھ بولنگ شروع کی۔ سرفراز احمد نے پہلا اوور شاداب کو دیا۔