دوبئی۔ 9 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے خلاف یہاں کھیلے جارہے پہلے ٹسٹ کے تیسرے دن کھیل کے اختتام پر پاکستانی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 45 رنز اسکور کرلئے ہیں، لیکن اسے مجموعی طور پر مقابلے میں 325 رنز کی سبقت حاصل ہوچکی ہے، کیونکہ اس نے آسٹریلیا کو پہلی اننگز میں 202 رنز پر ڈھیر کیا، جس میں اسپنر بلال آصف (تصویر میں) نے 6/36 کلیدی رول ادا کیا۔ آسٹریلیا کیلئے عثمان خواجہ نے 85 رنز بنائے۔