ریگل ریپٹر موٹر سائیکلس کا نیا رینج متعارف

حیدرآباد 8 مارچ (پریس نوٹ) فیابولس اینڈ بیانڈ موٹرس انڈیا
(FAB موٹرس) نے حال ہی میں حیدرآباد پر مبنی سبسیڈیری کو فروغ دیا۔ 600 کروڑ روپئے کے منقسم بزنس گروپ فیابولس اینڈ بیانڈ موٹرس نے بائیکس کے تین نئے رینج متعارف کئے ہیں جس میں DD350E ، ڈے ٹونا ، بویر شامل ہیں۔ اس کی قیمت 2.96 لاکھ، 3.22 لاکھ اور 3.33 لاکھ روپئے علی الترتیب ہیں۔ بائیکس کے رینج 2.96 لاکھ تا 20 لاکھ ہیں۔ لیکن ہائی اینڈ ماڈل صرف دو سال بعد ہی دستیاب ہوگا۔ 500 اور 800 سی سی بائیکس ایک اور نصف سال میں دستیاب ہوں گے۔ یہ پراڈکٹ کا بہت زیادہ کریز ہے۔ یہ اپنے لکس اور اسٹائیلی و مضبوطی میں جانی مانی ہیں۔ یہ بات ایم جی شارق منیجنگ ڈائرکٹر فیاب گروپ نے بتائی۔ DD350E کو چند ساز و سامان کی تنصیب کے ذریعہ پولیس بائیک میں ترمیم کیا جاسکتا ہے۔ یہ بائیک مضبوطی اور اسٹائیل کی علامت ہے۔ اس کو امریکہ میں روبسٹ مکمل اسٹیل باڈی میں ڈیزائن کیا گیا اور پاور اور مظاہرہ کی وضاحت کرنے میں یونی بلینڈ کیا گیا ہے۔ فیاب ریگل ریپٹر موٹر سائیکلس کو حقیقی سفر کے تجربہ کے ساتھ آپ کے لئے کرافٹ کیا گیا ہے۔ 39 ممالک میں اس کے شاندار قیام کے بعد یہ عالمگیر طور پر ہندوستان کی پہلی موٹر کمپنی ہے جو حیدرآباد میں چوپر، کرشیر، اسپورٹس اور کسٹم موٹر سائیکلس میں مقام رکھتی ہے۔ یہ وہیکلس اب CBU شرائط میں امپورٹ ہورہی ہیں۔ حیدرآباد میں آؤٹ اسکرٹس پر پروڈکشن کی سہولت کو ترتیب دینے کا عمل اب جاری ہے تاکہ فیاب ریگل ریپٹر موٹر سائیکلس کی تیاری عمل میں لائی جاسکے۔ اس بائیک کا پلانٹ 1000 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری سے قائم کیا جارہا ہے۔ پلانٹ کا حتمی لوکیشن ابھی قطعیت نہیں دیا گیا ہے۔ مطلوبہ سرمایہ کاری کا حصہ ریکل ریپٹر کی جانب سے برداشت کیا جائے گا حالانکہ فیاب باقی ماندہ کیلئے بینکوں سے جڑے گا۔ پلانٹ کے قیام کے ذریعہ 25000 لوگوں کو روزگار فراہم کرنے میں مدد ملنے کی اُمید ہے۔ ڈاکٹر ایم جی جیلانی چیرمین گروپ نے بتایا کہ مستقبل میں اس سے روزگار کو فروغ حاصل ہوگا۔