ریکٹر پھٹنے سے مزدور ہلاک

حیدرآباد 7 مارچ (سیاست نیوز)جیڈی میٹلہ کے علاقہ میں ریکٹر پھٹ پڑنے سے ایک مزدور ہلاک اور دیگر زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق 46 سالہ کے ستیہ نارائنا پیشہ سے مزدور راجیو گاندھی نگر علاقہ کا ساکن تھا وہ ایک کمپنی میں ملازمت کرتا تھا۔ کل ستیہ نارائنا اور اس کا ساتھی ریڈو کنڈالو ریکٹر کے قریب مصروف تھے کہ ریکٹر پھٹ پڑا اور وہ برسر موقع ہلاک ہوگئے اور اس کا ساتھی زخمی حالت میں زیر علاج ہے ۔ پولیس جیڈی میٹلہ مصروف تحقیقات ہے۔