ریکارڈ 449 رنز کا نشانہ ، زمبابوے 71/1

چٹگانگ 15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مومن الحق نے اپنے کرئیر کی چوتھی سنچری اسکور کی ہے جس کی بدولت زمبابوے کو 449 رنز کا عالمی ریکارڈ نشانہ دیا گیا ہے۔ مومن الحق نے 131 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ہے اور اِس طرح ابتدائی دو ٹسٹ مقابلوں میں فتوحات کے بعد اب بنگلہ دیش زمبابوے کے خلاف 3-0 کی کلین سوئپ کے لئے کوشاں ہے۔ جیسا کہ دوسری اننگز میں اِس نے 319/5 رنز بناتے ہوئے چوتھے دن اپنا کھیل ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دن کے اختتام پر مہمان ٹیم ایک وکٹ کے نقصان پر 71 رنز اسکور کرلئے ہیں اور کامیابی کے لئے اُسے ہنوز 371 رنز درکار ہیں۔