ریوڈی جنیرو۔6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام )ریواولمپکس کیلئے خصوصی بس خدمات کا آغاز کر دیا گیا ہے لیکن دوسری جانب تنخواہیں نہ ملنے پر پولیس اورفائرفائٹرزنے احتجاج شروع کردیا۔ایک ماہ کی دوری پرموجود ریو اولمپکس کے لئے تیاریاں مکمل ہیں اور شائقین کو مقابلوں کاانتظار ہے۔ایونٹ کیلئے خصوصی بس خدمات بھی شروع کردی گئی ہے جس کیلئے چھبیس کلومیٹرکا ٹریک بنایاگیاہے اورروزانہ سترہزارشائقین بس کے ذریعہ اولمپک ویلیج پہنچیں گے۔