ریوڈی جنیرو 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) برازیل کے شہر ریوڈی جنیرومیں اولمپکس کے نشان کی تقریب رونمائی ہوئی۔اس موقع پر آتش بازی کاشاندار مظاہرہ کیا گیابرازیل اگلے برس یعنی دوہزار سولہ میں اولمپکس کی میزبانی کے فرائض انجام دے گا۔اس موقع پر اولمپکس انتظامیہ نے عالمی مقابلوں کی علامت پانچ دائروں کے نشان کی رونمائی کی۔ اس تاریخی موقع پر ریوڈی جنیرو میں جشن کا سماں تھا۔ لوگوں کی بڑی تعداد یہاں موجود تھی۔کئی منچلوں نے خوشی کا اظہار رقص کر کے بھی کیا۔