حیدرآباد 15 اکٹوبر (سیاست نیوز) رین بازار پولیس نے دو کمسن بچوں کے اچانک پُراسرار طور پر لاپتہ ہونے پر اغواء کا ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ 8 سالہ محمد سلمان جو آنگن واڑی اسکول یاقوت پورہ میں دوسری جماعت کا طالب علم ہے اپنی بہن 5 سالہ اصفیہ فاطمہ کے ہمراہ اپنے مکان واقع رحمت نگر یاقوت پورہ میں کھیل رہا تھا کہ اچانک لاپتہ ہوگئے۔ کمسن بچوں کی والدہ راحت فاطمہ نے رین بازار پولیس سے شکایت درج کرواتے ہوئے بتایا کہ 14 اکٹوبر کو شام 4 بجے اُن کے بچے اچانک لاپتہ ہوگئے اور اُن کی تلاش کرنے پر اُنھیں کوئی کامیابی حاصل نہ ہوسکی۔ سب انسپکٹر رین بازار مسٹر سرینواس نے اِس سلسلہ میں دفعہ 363 (اغواء) درج کرتے ہوئے بچوں کی تلاش شروع کردی۔
مندر کا عہدیدار رشوت لیتے ہوئے گرفتار
حیدرآباد۔/15اکٹوبر، ( پریس نوٹ ) اینٹی کرپشن بیورو کی ٹیم نے اکزیکیٹو آفیسر کنگٹی ملیشورم سوامی ٹمپل کھمم کو آج ماتحت ملازم سے 10ہزار روپئے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جبکہ پی آر سی 2005 کے فوائد کی منظوری کیلئے یہ رشوت طلب کی گئی تھی۔ بعد ازاں انہیںاے سی بی کی خصوصی عدالت حیدرآباد میں پیش کردیا گیا۔