حیدرآباد ۔ 26 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ریمنڈ لمٹیڈ جو ہندوستان کی مشہور و معروف کمپنی ہے جس کے ملبوسات کی نہ صرف ہندوستان بلکہ دیگر بیرونی ممالک میں کافی مانگ ہے جس کی اعلیٰ کوالٹی پر عوام اپنا بھر پور اعتماد رکھتے ہیں ۔ اسی غرض سے ریمنڈ لمٹیڈ نے اپنی کمپنی کی تیار کردہ برانڈیڈ ملبوسات کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے پیش نظر Raymond Linen ( The Finest Linen Farbric ) کو متعارف کیا ہے جو بہترین اور مختلف رنگوں پر مشتمل منفرد نوعیت کے برانڈیڈ شرٹس ، جاکٹس ، سوٹس اینڈ ٹراؤزرس کی پیشکش کررہا ہے ۔ یہ بات ہیڈ برانڈیز شرٹنگس بزنس ریمنڈ راجیو بجاج نے پریس کانفرنس میں بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ ریمنڈ لمٹیڈ نے 100 فیصد خالص لینن کے ملبوسات کا حیدرآباد میں آغاز کیا جارہا ہے ۔ جس کو دونوں ریاستوں ، آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں وسعت دی جائیگی ۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارے ملک میں 750 ریمنڈ اسٹورس اور 1000 ایم پی اوز موجود ہیں اور کہا کہ ریمنڈ نے لینن کے ہمہ اقسام اور مختلف ڈیزائنوں کے ملبوسات کو عالمی مارکٹ تک وسعت دینے بہترین کوالٹی اور واجبی داموں پر سربراہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ہول سیل پارٹنر ریمنڈ اے پی اینڈ تلنگانہ مسٹر اشوک جین موجود تھے ۔ قبل ازیں مسٹر راجیو بجاج نے Ramond Linen کپڑے کا رسم اجراء انجام دیا ۔۔