حیدرآباد 2 فبروری ( سیاست نیوز) ریلوے پٹریاں عبور کرنے کے دوران دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایم شنکرپا جو پیشہ سے مزدور ہے اور اس کا تعلق گلبرگہ سے تھا، وہ کل شام شیورام پلی بدویل ریلوے اسٹیشن کے درمیان پٹریاں عبور کرنے کی کوشش کررہا تھا کہ وہ اچانک ٹرین کی زد میں آگیا۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ اسی قسم کے ایک اور واقعہ میں 45 سالہ نامعلوم شخص فلک نما شیو رام پلی کے درمیان ریلوے پٹریاں عبور کرنے کی کوشش کررہا تھا کہ ٹرین کی زد میں آگیا ۔ کاچی گوڑہ ریلوے پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کردیا۔