ریلوے ملازمت کا امتحان کمپیوٹر پر مبنی ہوگا

دفتر سیاست میں معلومات اور نمونہ فارم دستیاب
حیدرآباد ۔ 31 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : انڈین ریلوے میں ملازمتوں کے لیے امتحان سی بی ٹی ( کمپیوٹر پر مبنی ) ہوگا ۔ جو جنرل نالج ، ابتدائی ریاضی اور ذہنی رجحان کے آبجکٹیو ٹائپ نوعیت کے سوالات 100 نشانات کے لیے رہے گا ۔ اس کے امتحان مراکز حیدرآباد / سکندرآباد کے علاوہ تلنگانہ کے مختلف مقامات پر رہے گا ۔ اس کے فارم آن لائن داخل کرنا ہے ۔ معلومات ، نمونہ فارم کے حصول کے لیے محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈز پر رجوع ہوسکتے ہیں ۔ سکندرآباد ریلوے زون میں سینکڑوں جائیدادیں ہیں جس کے لیے ڈگری کامیاب اور پروفیشنل گریجویٹ اہل ہیں ۔۔