ونپرتی۔ 30 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ونپرتی ضلع کیلئے لائن کی تنصیب کے سلسلے میں حیدرآباد میں پرگتی بھون میں چیف منسٹر سے رکن اسمبلی ونپرتی نے ملاقات کی جس پر کے سی آر نے مثبت جواب دیا۔ یہ بات رکن اسمبلی ونپرتی ڈاکٹر جی چنا ریڈی نے دی۔ نمائندہ سیاست ونپرتی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماچرلہ۔ گدوال ریلوے لائن کی تنصیب کیئے 51% رقم ریاستی حکومت دینے کیلئے آمادہ ہونے پر مرکزی حکومت 49% رقم دے کر ونپرتی کیلئے ریلوے لائن مکمل کرے گی۔ گدوال تا ونپرتی ریلوے لائن کے درمیان ارے پلی، کڈ کنٹلہ ، ونپرتی تا ناگرکرنول کے درمیان گویال پیٹھ سلکر پلی اسٹیشن۔ اس طرح اس پراجیکٹ کیلئے جملہ ایک ہزار کروڑ روپئے خرچ ہوئے ہیں۔ ونپرتی کو اگر ریلوے لائن کا کام مکمل ہونے پر ونپرتی ترقی کی طرف گامزن رہے گا۔ اسی طرح ونپرتی میں بی سی گرلز ہاسپٹل کی عمارت کی تعمیر کیلئے ایک کروڑ 50 لاکھ روپئے منظور ہوئے ہیں اور یہ عمارت ونپرتی شہر کے بازو ناگورم میں تعمیر کیا جائے گا۔ اس موقع پر کانگریس پارٹی قائدین سرینواس گوڑ، شنکر پرساد، قمر میاں، بھوبنیشوری، شام کمار، محمد بابا کے علاوہ دیگر موجود تھے۔