ریلوے ریزرویشن آفس کے اوقات میںتبدیلی

کریم نگر ۔ 25مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کریم نگر ریلوے ریزرویشن آفس کے اوقات صبح 8 بجے تا رات کے 8بجے تھے جس کی وجہ سے مسافرین کو کافی سہولت تھی ۔ وہ اپنے کام کاج کر کے ریزرویشن آفس جاکر ٹکٹ لے سکتے ھتے لیکن اچانک ریزرویشن آفس کے اوقات میں تبدیلی کر کے صبح 8بجے تا 12بجے دن اور شام 4بجے تا 8بجے شب مقرر کیا گیا جس کی وجہ مسافرین کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ ریزریوشن آفس میں دن میں بارہ گھنٹے ٹکٹ دستیاب تھا اب صرف آٹھ گھنٹے روزآنہ ہوجانے سے مسافرین کو دشواریاں پیش آرہی ہیں ۔ سرکاری ملازمین کو اب ٹکٹ کے ریزرویشن کیلئے چھٹی لگانے کی نوبت آگئی ہے ۔ ریلوے حکام سے اپیل کی جاتی ہے کہ ریلوے ریزرویشن آفس کے اوقات میں تبدیلی نہ لاتے ہوئے پہلے کی طرح اوقات مقرر کریں ۔