ریلوے اسٹیشن تانڈور کا معائنہ

تانڈور /25 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اسسٹنٹ DRM شری ٹمٹا Timta نے کل ریلوے اسٹیشن تانڈور کا معائنہ کیا ۔ مسافروں کو دی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا ۔ سگنل سسٹم ، بکنگ کاونٹر ، ویٹنگ ہال اور دونوں پلیٹ فارم پر گھوم پر کر تفصیلی جائزہ لیا ۔ صاف صفائی کے تعلق ریلوے عہدیداروں کو ضروری ہدایت دی ۔ موٹر ٹرالی کے ذریعہ رک ماپور ریلوے اسٹیشن تک سفر کیا اور قدیم ٹریک کی تبدیلی کا مشاہدہ کیا ۔ اس موقع پر اسٹیشن سپرنٹنڈنٹ اور ریلوے پولیس GRM کے عہدیدار میں شریک تھے ۔