سرپور ٹاؤن /23 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن رکن اسمبلی کونیرو کونپا سے خصوصی ملاقات کرتے ہوئے مشرقی عادل آباد اردو جرنلسٹ فورم صدر محمد عابد احمد اور نائب صدر نور خان کی زیر قیادت ایک وفد نے کاغذ نگر ریلوے اسٹیشن اور سرپور ٹاؤن ریلوے اسٹیشن پر اردو سائن بورڈ نہ رہنے پر اردو داں طبقہ کو دشواری پیش آنے کی شکایت کرتے ہوئے رکن اسمبلی کونیرو کونپا سے نمائندگی کی۔ اس موقع پر رکن اسمبلی نے اردو جرنلسٹ فورم قائدین کو تیقن دیا کہ ریلوے چیف جنرل منیجر (سی جی ایم) سے بات چیت کرتے ہوئے عنقریب دونوں ریلوے اسٹیشنوں پر ارود سائن بورڈس لگائے جائیں گے۔