ریسکیو ہوم میں تین کمسن لڑکیوں کی خود کشی کی کوشش

حیدرآباد ۔ 11 جون ( پی ٹی آئی ) یوسف گوڑہ میں واقع سرکاری ریسکیو ہوم میں تین کمسن لڑکیوں نے خود کشی کی کوشش کی ۔ انہوں نے پانی کے ساتھ ملا ٹر ڈٹرجنٹ پاؤڈر نوش کرلیا تھا ۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ یہ تین لڑکیاں ان 11 خواتین و لڑکیوں کے گروپ میں شامل تھیں جنہوں نے 3 جون کو یہاں سے فرار کی کوشش کی تھی تاہم انہیں بعد میں تلاش کرکے دوبارہ ریسکیو ہوم منتقل کردیا گیا تھا ۔ ایس آر نگر پولیس نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ ان تین لڑکیوں نے آج دو پہر میں خود کشی کی کوشش کی ۔ انہیں ایک سرکاری ہاسپٹل کو منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت اب مستحکم ہے ۔ پولیس کے بموجب یہ لڑکیاں اس ریسکیو ہوم سے جانا چاہتی ہیں۔ اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔