لاس اینجلس۔ 15 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) فری اسٹائل ریسلنگ ورلڈ کپ ایران نے جیت لیا۔ فیصلہ کن مقابلے میں کمیل غاسمی نے امریکی حریف کو شکست دی۔ کل یہاں ایک طرف ایران کے غاسمی، دوسری طرف میزبان زیک تھے۔ ایرانی پہلوان کے داؤ پیچ نے حریف کو گھائل کر دیا۔ غاسمی نے 3-1 سے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ شائقین نے فاتح ریسلر کی دل کھول کر حوصلہ افزائی کی۔غاسمی اولمپکس میں برونز میڈل بھی جیت چکے ہیں۔
دوبئی چیس :داس بہترین ہندوستانی
دوبئی ۔ 15 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) انٹرنیشنل ماسٹر ساینتن داس نے اٹلی کے ڈانیل ووکاتورو کو نویں و آخری راؤنڈ میں مات دیکر جیت کے ساتھ ایونٹ کا اختتام کیا اور وہ یہاں منعقدہ دوبئی انٹرنیشنل اوپن چیس ٹورنمنٹ میں بہترین درجہ کے حامل ہندوستانی قرار پائے ۔ تاہم اس مظاہرے کے باوجود انھیں گرانڈ ماسٹر کاموقف حاصل کرنے کیلئے درکار پوائنٹ نہ مل سکا کیونکہ داس نے اس ایونٹ میںمجموعی طورپر 2.5 پوائنٹس اسکور کئے۔