دہرہ دون ، 29 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سابق ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر دلیپ سنگھ رانا جو ’دی گریٹ کھلی‘ سے معروف ہیں، اور جنھیں چار روز قبل سر پر گہری چوٹوں کے بعد شریک دواخانہ کیا گیا تھا، انھوں نے یہاں شاندار واپسی کرتے ہوئے تین بیرونی ریسلرز کو شکست دی ہے۔ 43 سالہ کھلی نے ’دی گریٹ کھلی ریٹرنس سیریز‘ کے سکنڈ شو کے دوران گزشتہ شب یہاں بروڈی اسٹیل، مائک ناکس اور اپولو لیون کو مات دی۔ چہارشنبہ کی رات کھلی کو ہلدوانی میں کانٹی ننٹل ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کے اوپننگ شو کے دوران سر اور سینہ پر زخم آئے تھے اور اگلی صبح ذریعہ طیارہ منتقل کرکے دہرہ دون کے اسپتال میں شریک کرایا گیا تھا۔