ریز لائف اسٹائیل ہاسپٹل کا افتتاح

حیدرآباد ۔ 2 ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) : ہندوستان کے اولین لائف اسٹائیل ہاسپٹل بنام ریز لائف اسٹائیل ہاسپٹل کے افتتاح کے موقع پر ڈاکٹر سریکانت نائیڈو چیرمین و مینجنگ ڈائرکٹر ہاسپٹل ہذا نے کہا کہ ہمارے ملک میں بڑی لائف اسٹائیل بیماری ذیابیطس بڑھ رہی ہے اس طرح ہمارا ملک دنیا کا ذیابیطس کے لیے صدر مقام ہے ۔ علاوہ دیگر امراض جیسے دباؤ ، قلب اور گردے کے مسائل الگ ہیں ۔ ہم ریز ہاسپٹل افراد کی طرز زندگی ( لائف اسٹائیل ) پر توجہ دے رہے ہیں ۔ جو اس قسم کا پہلا ہاسپٹل ہے جو تمام بڑے امراض کی اصل وجہ کے جواب رکھتا ہے ۔ ڈاکٹر شیواراجو وائس پریسیڈنٹ اینڈ میڈیکل ڈائرکٹر ریز لائف اسٹائیل ہاسپٹلس مشہور فزیشین و ڈائبٹالوجسٹ نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ طرز زندگی کی بے قاعدگیوں سے نمٹیں اور اس کا تدارک کریں ۔ عصری لائف اسٹائیل کے دباؤ کے سبب امراض کی روک تھام کے لیے اس طرز کے پہلے ہاسپٹل کا قیام شہریان کے لیے خوش آئند ہے