ریزیڈنشیل ڈگری کالج میں فزیکل ڈائرکٹر کا تقرر

حیدرآباد ۔ 11 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ گریجن بہبود اقامتی ڈگری کالجس میں مخلوعہ فزیکل ڈائرکٹر کی جائیدادوں پر بھرتی کے لیے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے ۔ فزیکل ڈائرکٹر (گیسٹ فیکلٹی ) جائیدادوں کے لیے امیدوار کسی بھی مسلمہ یونیورسٹی سے 55 فیصد ( ایس سی ، ایس ٹی امیدوار 50 فیصد ) نمبرات سے ایم پی ای ڈی کامیاب ہوں۔ جنہیں 15000 روپئے تنخواہ ( کنسالٹیڈ پے ) ادا کی جائے گی ۔ درخواستیں آن لائن میں 13 اکٹوبر تک داخل کی جاسکتی ہیں ۔ انتخاب اکاڈمک نمبرات اور انٹرویو کے ذریعہ ہوگا۔ تفصیلات کیلئے ویب سائٹ tgtwgurukulam.telangana.gov.in ملاحظہ کریں ۔۔