ریت کی غیر مجاز نکاسی کے خلاف برہمی

تحصیلدار بچکنڈہ کو معطل کرنے ضلع کلکٹر یوگیتا راناکا انتباہ

نظام آباد:2؍ ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کلکٹر ڈاکٹر یوگیتا رانا نے ضلع میں غیر مجاز ریتی کی نکاسی کے خلاف ضلع کے تحصیلدارپر برہمی کے علاوہ تحصیلداربچکندہ کو معطل کرنے اور پی ڈی ایکٹ درج کرتے ہوئے چیرلا پلی جیل بھیجنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ دو دن قبل ضلع کلکٹر نے بودھن، کاماریڈی ڈیویژن کے تحصیلداروں کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا تھا اور تحصیلدار کو غیر مجاز طریقہ سے ریتی کی نکاسی کرنے والے افراد کا ساتھ دینے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی حرکتوں سے باز آنے کی ہدایت دی تھی لیکن اچانک کل رات بچکنڈہ تحصیلدار گنگادھرکو معطل کرتے ہوئے احکامات جاری کیا۔ ضلع کلکٹر ڈاکٹر یوگیتا رانا فرض شناس عہدیدار ہے اور یہ جائزہ کے حاصل کرنے کے بعد مانجرا ندی سے غیر مجاز طریقہ سے ریتی کی نکاسی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تحصیلدار کو ہدایت دیتے ہوئے آرہے ہیں۔ ضلع جوائنٹ کلکٹر کو اس خصوص میں تحقیقات کرنے کی بھی ہدایت دینے پر جوائنٹ کلکٹر رویندرریڈی نے اس خصوص میں تحقیقات کرتے ہوئے رپورٹ تیار کی

اور غیر مجاز طریقہ سے ریتی کی نکاسی کرنے والے افراد کی تفصیلات بھی حاصل کی ہے۔ رات کے اوقات میں ریتی کی نکاسی مانجرا ندی کے علاقہ سے حیدرآباد ، کرناٹک منتقل کی جارہی ہے ۔مہاراشٹرا کے سرحد پر واقع دھرم آباد سب انسپکٹر ، کانسٹیبل کو ایک ہفتہ قبل ریت مافیہ نے حملہ کرتے ہوئے زد وکوب کیا تھا۔ جس پر ناندیڑ ایس پی کندا کرتی کا دورہ کرتے ہوئے پولیس عہدیداروں سے بات چیت کرتے ہوئے چند افراد پر مقدمہ درج کرتے ہوئے ریمانڈ پر دیا تھا۔ ضلع میں جاری غیر مجاز ریتی کی نکاسی جکل، بچکندہ، کوٹگیر بودھن،بیرکور کے علاقوں میں ریتی کی نکاسی کی جارہی ہے ۔ بودھن ڈیویژن میں جاری غیر مجاز ریتی کی نکاسی پر اس وقت کے سب کلکٹر کارتیکا مشرا سخت اقدامات کیا تھا لیکن یہ ناکام ہوگئے ۔ ضلع کلکٹر یوگیتا رانا اس خصوص میں ضلع ایس پی سے بھی بات چیت کرتے ہوئے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اسی کے تحت تحصیلدار کے ساتھ اجلاس منعقد کرتے ہوئے انہیں انتباہ دیتے ہوئے بچکنڈہ تحصیلدار گنگادھر کو معطل کیااور پی ڈی ایکٹ نافذ کرنے کا فیصلہ کیا۔