ریت ٹراکٹر پلٹ جانے سے نوجوان فوت

یلاریڈی ۔ 24 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ٹراکٹر الٹ جانے سے نوجوان کی موت واقع ہوگئی ۔ منڈل ناگی ریڈی پیٹ سب انسپکٹر مسٹر ستیش ریڈی کے مطابق ماتمیہ موضع میں سی سی روڈ کی تعمیرات کیلئے منجیرا ندی سے ریت منتقل کررہے تھے ۔ ریت کے اس ٹراکٹر پر ڈرائیور کے بازو بیٹھا 18 سالہ انیل سفر کررہا تھا کہ ماتمیدہ کے قریب پوچارم کی بڑی کنال میں ٹراکٹر الٹ گیا ۔ اس حادثہ میں ٹراکٹر ٹرالی انیل کے سر پر گرنے سے یہ مقام حادثہ پر ہی فوت ہوگیا ۔ ڈرائیور وہاں سے راہ فرار اختیار کی ۔ متوفی کے افراد خاندان کی شکایت پر پولیس نے کیس درج کرلیا ہے ۔