ریتو بندھو اسکیم نوٹ برائے ووٹ کے مترادف

رکن اسمبلی ونپرتی چناریڈی کا کسی پروگرام شرکت نہ کرنے کا عزم
ونپرتی /11 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی حکومت کی جانب سے کسانوں کو ہر ایکڑ اراضی پر ہر سال 8000 روپئے ادا کرنے کیلئے ریتو بندھو اسکیم کا آغاز کیا ہے ۔ جو ووٹ کو نوٹ کے مترادف ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ایم ایل اے ونپرتی ڈاکٹر جی چناریڈی نے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس پارٹی برسر اقتدار آکر چار سال کا عرصہ ہو رہا ہے ۔ پہلے دو سال پوری ریاست میں خشک سالی سے شکار تھا ۔ لیکن ریاستی حکومت کسانوں کے لئے خشک سالی سے نمٹنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کی ۔ لیکن آنے والے ایک سال میں سرپنچ سنگل ونڈو ایم پی ٹی سی ، زیڈ پی ٹی سی ، میونسپل اور ایم ایل اے ایم پی انتخابات کو نظر رکھتے ہوئے کسانوں کو لالچ بناکر ریتو بندھو اسکیم کے تحت رقم تقسیم کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت کے چار سالہ دور اقتدار میں کسانوں کیلئے کوئی اقدامات نہیں ہوئے ۔ کانگریس پارٹی کے دور اقتدار میں کسانوں کیلئے مخصوص بجٹ تیار کرتے ہوئے ان کو ہر اعتبار سے ساتھ دیا ۔ لیکن ٹی آر ایس پارٹی اقتدار پر آکر مخصوص کسان بجٹ کے سلسلہ کو ختم کرتے ہوئے ان کے ساتھ ناانصافی کی ۔ اگر کے سی آر کو کسانوں سے محبت ہوتی تو وہ اس سلسلہ کو جاری رکھتے ۔ لیکن کے سی آر نے کسان بجٹ منسوخ کرتے ہوئے ان کی اہمیت کو گھٹایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو کانگریس پارٹی نے ایک ہی وقت قرضوں کو معاف کیا ہے ۔ لیکن ٹی آر ایس حکومت ایک وقت میں کسانوں کے قرض معاف کرنے سے کسان ابھی تک قرض کے دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں ۔ چار سالہ عرصہ میں کے سی آر نے کسانوں کو قرض کے معافی کیلئے ایک جائزہ اجلاس بھی منعقد نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ 2014 میں خشک سالی سے نمٹنے مرکزی حکومت 200 کروڑ روپئے امداد فراہم کی تھی لیکن کے سی آر نے ان روپیوں کو کسانوں کو دئے بغیر دوسری جگہ خرچ کیا ہے ۔ ان سب چیزوں سے حکومت کے خلاف کسان اپنے غم و غصہ کو رکھ رہے تھے ۔ کسانوں کے اس غم و غصہ کو بھلانے کیلئے ریتو بندھو اسکیم کے تحت ان کو رقم دیکر قریب کرنے کی کوشش کی ہے ۔ یہ صرف ووٹ کو نوٹ کے مترادف ہے ۔ اگر کسانوں پر کے سی آر کو محبت ہے تو فوری کسانوں کے قرضوں کو معاف کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھی ایک کسان ہیں ان کو بھی ریتو بندھو اسکیم کے تحت رقم ملتی لیکن وہ اس رقم کو حکومت کو واپس کر رہے ہیں اور اس کو کسانوں کی فلاح کیلئے خرچ کرنے کی اپیل کی اور کسانوں کو رشوت دینے والے اس اسکیم کے کسی بھی پروگرام میں شرکت نہ کرنے کی انہوں نے عزم کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں کے سی آر کے اس دھوکہ کو عوام و نظر رکھتے ہوئے ٹی آر ایس پارٹی کو زبردست سبق سکھائے گی ۔ اس موقع پر ضلع پردیس کانگریس کمیٹی صدر شنکر پرساد ، نرسیا ، محمد بابا ، کرن کمار ، راگی وینو کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔