ریاض میں 1,350 بیرونی تارکین وطن گرفتار

ریاض ۔ 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے صوبہ ریاض کے گورنر شہزادہ خالد بن بندر اور نائب گورنر شہزادہ ترکی بن عبداللہ کی ہدایت پر کی گئی کارروائی کے دوران ریاض سٹی سنٹر میں 1,350 بیرونی تارکین وطن کو گرفتار کرلیا گیا جو غیرقانونی طور پر مقیم تھے۔ ان میں 27 مشتبہ ملزمین بھی شامل ہیں۔ اضلاع ثلیمی اور امل میں چہارشنبہ کو غیرقانونی طور پر مقیم بیرونی ورکرس کے خلاف دھاوے شروع کئے گئے تھے۔ بالخصوص ریل اسٹریٹ ریاض کے قریب کئے گئے دھاوؤں میں 24 گھنٹوں کے دوران سینکڑوں غیرقانونی تارکین وطن گرفتار کئے گئے جن میں ہندوستانی، پاکستانی، بنگلہ دیشی، یمنی اور چند دیگر ممالک کے شہری بھی شامل ہیں۔ چند کے پاس جعلی دستاویزات تھے اور چند دوسرے مختلف جرائم میں ملوث تھے۔ ریاض پولیس کے سربراہ میجر جنرل سعود بن عبدالعزیز الہلال نے ان دھاوؤں کی راست نگرانی کی۔