ریاض میں طوفان

ریاض ۔یکم اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب کے مختلف شہروں میں گردوغبار کے طوفان نے نظام زندگی مفلوج کرکے رکھ دیا ہے۔ ٹویٹر صارفین بھی #غبار_الریاض کے ہیش ٹیگ کے ساتھ طوفان کی تصاویر اور ویڈیو شیر کر رہے ہیں اور #غبار_الریاض دنیا بھر میں ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے۔ریان انس نے ٹوئٹ کیا کہ اے اللہ میں تجھ سے اس کی خیر مانگتا ہو اور خیر اس میں ہے وہ چاہتا ہوں ۔

سعودی عرب طالبان کو مذاکرات کی میز تک لاسکتا ہے
واشنگٹن،یکم اپریل(سیاست ڈاٹ کام)امریکی نیشنل سیکورٹی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب طالبان کو مذاکرات کی میز تک لاسکتا ہے ۔امریکی نیشنل سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب افغان امن عمل میں کردار ادا کرنے کے لیے رضامند ہوگیا ہے ۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکی نیشنل سیکورٹی کونسل نے افغان امن عمل کے لیے چار فریقی کوششیں شروع کردیں ہیں، افغان امن عمل میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو بھی شامل کر لیا گیا ہے ۔