ریاضی کے اساتذہ کیلئے تربیتی پروگرام کا انعقاد

جگتیال 9 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ریاضی مضمون کے اردو میڈیم اساتذہ کیلئے ایم آر سی جگتیال میں ایم ای او نارائنا کی نگرانی میں 4 ڈسمبر تا 6 ڈسمبر منعقدہ سہ روزہ تربیتی پروگرام کا اختتام عمل میں آیا ۔ اس موقع پر ریسورس پرسن محمد عتیق الرحمن اور محمد امجد حسین نے اساتذہ کو ریاضی کی درسی کتاب کی تدوین ،معیارات ،تدریسی اکتسابی اشیاء کثیر جماعتی تدریسی سالانہ منصوبہ اور یونٹ منصوبہ کے تعلق سے پروجیکٹر کی مدد سے تربیت دی ۔ خواجہ مشتہد الدین ریاستی مبشر نے ریاضی کے معیارات سے متعلق شکوک و شبہات کو دور کیا اور اساتذہ سے مدارس میں بچوں کی تعداد کو بڑھانے اور معیاری تعلیم سے آراستہ کرنے کی خواہش کی ۔ اس تربیتی پروگرام میں گورنمنٹ اردو میڈیم مدارس کورٹلہ مٹ پلی ،رائیکل میڈ پلی ،ملیال گولہ پلی پیگڈپلی منڈل کے اساتذہ نے شرکت کی ۔