ریاست میں کریم نگر کو انسداد حادثات میں پہلے مقام

ڈرائیور کی ہوشیاری پر ہی حادثات کا انسداد ، سی پی کملاسن ریڈی
کریم نگر /26 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) زیادہ تر حادثات انسانی غلطی لاپرواہی سے ہی ہوتے ہیں ۔ آر ٹی سی ڈرائیور اگر ہوشیار رہ کر بس ڈرائیونگ کے دوران حادثات پر قابو پایا جاسکتا ہے ویسے بھی آر ٹی سی ڈرائیورس حادثات پر قابو پالیتے ہیں اور قابو پانے میں پہلے مقام پر ہے یہ ایک قابل ستائش کارنامے ہے کہا ۔ سی پی کملاسن ریڈی اور انہوں نے کہا کہ پولیس محکمہ سڑک حادثات کے انسداد کیلئے کوشش کر رہی ہے ۔ بار بارہونے والے حادثات کی جگہ کی نشاندہی کرلی جاکر ضلع ٹرانسپورٹ عہدیدادروں کے ساتھ ملکر حادثات کو روکنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں اور کہا کہ 2016 کے بہ نسبت 2017 میں بہت کمی واقعہ ہوئی ہے اور انہوں نے کہا کہ 31 سالہ ملازمت کے دوران ایک بھی چھوٹا سا چھوٹا حادثہ سے بچے رہنے والے ڈرائیور قابل مبارکباد و تعریف ہے جگتیال ڈپو سال رواں 8 کروڑ روپئے نفع حاصل کرلیتے ہوئے دیگر بس ڈپوز کیلئے مثال قائم کی ہے ۔ یہ بھی ایک قابل ستائش خدمات ہے کہتے ہوئے آر ایم چندرا شیکھر نے کہا اور انہوں نے کہا کہ حادثات کی حتی الامکان روک تھام کیلئے ادارہ کی جانب سے کوشش کی جارہی ہے اور 40 سال سے زیادہ عمر والے ڈرائیورس کی طبی جانچ کی جاکر آنکھوں کی تشخص کی جارہی ہے اور میکانیکل شعبہ میں کام کرنے والوں کو عصری ٹیکنیکل کی تربیت دی جارہی ہے حادثات کے انسداد میں ریاست بھر میں ضلع کریم نگر پہلے مقام پر ہے ۔