ریاست تلنگانہ میںSA2 امتحانات ملتوی

نظام آباد۔ 15 ڈسمبر (فیاکس) ریاست کے ٹیچرس کی نمائندہ تنظیم
PRTU کے قائدین خواجہ معین الدین، سید احمد بخاری، عارف الدین، اسرار احمد، افضل بیگ نے بتایا کہ Summative-2 امتحانات 17 ڈسمبر سے شروع ہونے والے تھے۔ ریاستی تنظیم PRTU کے صدر وینکٹ ریڈی، جنرل سیکریٹری سروتم ریڈی نے ڈائریکٹر آف اسکول ایجوکیشن سے تحریری نمائندگی کی تھی کہ ریاست میں SA2 امتحانات کو ملتوی کردیئے جائیں چنانچہ ڈائریکٹر آف اسکول ایجوکیشن نے SA2امتحانات جوکہ 17 ڈسمبر سے منعقد ہونے والے تھے۔ PRTU کی نمائندگی پر 3 جنوری 2015ء سے منعقد کرنے کا ریاست تلنگانہ کے ضلع ایجوکیشنل آفیسروں کو ہدایت دی ہے اور اس خصوص میں ایک مراسلہ نشان نمبر RC No.412/D/SCERT مورخہ 15 ڈسمبر جاری کردیا ہے۔