نیالکل 21 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی وزیر آبپاشی ہریش راہ آج 22 اپریل صبح 11 بجے نیالکل منڈل کا دورہ کریں گے ۔ وہ نیالکل منڈل کے موضع بنگلہ مرزا پور میں 1.15 کروڑ روپیوں کی لاگت پرائمری ہیلت سنٹر کا سنگھ بنیاد رکھیں گے اور موضع ڈیڈگی ملکا پور کے حدود میں واقع تالاب کا مشن کاکتیہ کے تحت کاموں کا آغاز کریں گے اور سی سی سڑکوں کا افتتاح انجام دیںگے ۔ اس ضمن میں ایم پی بی بی پاٹل مانک راؤ انچارج ٹی آر ایس پارٹی کملا بائی صدرنشین منڈل پرجا پریشد نے موضع مرزا پور کا دورہ کیا۔
نشہ کے عادی نوجوان کی خودکشی
بھینسہ ۔ 21 ۔ اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر بھینسہ کے بھوئی گلی کا نوجوان نشہ کی عادت کی وجہ سے اپنے ہی مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے بموجب ٹی آنند عمر 26 سال مستقر بھینسہ کے بھوئی گلی کا متوطن اور بھینسہ جونیئر سیول کورٹ کے ایک ایڈوکیٹ کا اسسٹنٹ تھا لیکن گھریلو مسائل کی وجہ سے نشہ کی عادت میں مبتلا ہوکر انتہائی اقدام کرتے ہوئے اپنے ہی مکان میں رات کے اوقات میں پھانسی لیکر خودکشی کرلیا ۔ اس خودکشی کی اطلاع پاکر بھینسہ سب انسپکٹر جی راکیش نے مقام خودکشی پہنچ کر نعش کا پنچنامہ کرتے ہوئے بغرض پوسٹ مارٹم نعش کو بھینسہ سرکاری دواخانہ منتقل کیا۔ بعد پوسٹ مارٹم نعش کو ورثہ کے حوالے کردیا گیا اور اس ضمن میں ایک کیس درج کرتے ہوئے مصروف تحقیقات ہے۔