ریاستی وزیر کے ٹی آر کا آج دورہ آرمور

آرمور۔/5اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے تارک راما راؤ ( کے ٹی آر ) آج آرمورکا دورہ کریں گے، وہ ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد اور منی اسٹیڈیم آرمور میں عوامی جلسہ سے خطاب کریں گے۔ تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ ریاستی وزیر زراعت پوچارم سرینواس ریڈی رکن اسمبلی آرمور جیون ریی، ریڈکواپ چیرمین سید عبدالعلیم نے جلسہ کے مقام کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر پوچارم سرینواس ریڈی نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر کے ٹی آر بحیثیت وزیر پہلی مرتبہ آرمور کا دورہ کررہے ہیں۔ اس طرح اان کے دورہ کو اہمیت کی نظر سے دیکھا جارہا ہے۔