سرپور ٹاون 21 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ ریاست میں ہاوزنگ اور قانون اور انصاف کے قلمدان کے ساتھ ریاستی وزیر کا حلف لینے والے اے اندرا کرن ریڈی کو سرپور ٹاون قائدین نے حیدرآباد پہنچ کر مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر سرپور ٹاون میجر گرام پنچایت سرپنچ سید خیضر حسین، مسلم مائناریٹی منڈل صدر محمد عاشق حسین زیڈ پی ٹی سی رام نائک کی نگرانی میں ریاستی وزیر اے اندرا کرن ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی اور سرپور ٹاون کے عوامی مسائل کی یکسوئی کرنے کی اپیل کی گئی ۔ اس موقع پر ریاستی وزیر کی حیثیت سے حلف لینے والے اے اندرا کرن ریڈی نے سرپور ٹاون کے قائدین کو تیقن دیتے ہوئے کہا کہ ضلع عادل آباد کے تمام تعلقہ کے ساتھ ساتھ سرپور ٹاون کے مختلف منڈلوں کے عوامی فلاح و بہبود کے ترقیاتی کاموں کو انجام دیا جائے گا ۔ اس موقع پر سرپور ٹاون رکن اسمبلی کونیرو کونپا بھی موجود تھے ۔