گلبرگہ۔ 22مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)محمد اصغر چلبل صدر نشین گلبرگہ ڈیولپمنٹ اتھاریٹی نے آج شہر کے چار مقامات پر بائیو طہارت خانے قائم کرنے کے نشان زد ہ مقامات کا سروے کیا ۔یہ بائیو یورینل جگت چوک،کنڑا بھون تما پوری چوک ،کورٹ سرکل پر قائم کیے جائیں گے۔ان طہارت خانوں کو کے ایم سی کے تعاون سے تعمیر کیا جائے گا۔تعمیری کام ایکزی کیٹیو انجینئر مسٹر جادھو کی نگرانی میں کل سے شروع ہوں گے۔مسٹر چلبل نے بعد ازاں اسلام آباد کالونی کے عقب میں نئے 33کے وی الیکٹریکل سب اسٹیشن کے مجوزہ مقام کا بھی سروے کیا ۔اس موقع پر اے ای ای گلاب چند جسکام ،مئیر مسٹر بھیم ریڈی پاٹل اور کارپوریٹر مسٹر سید احمد بھی موجود تھے۔