ریاستی بجٹ میں 30 فیصد تعلیم کیلئے مختص کرنے کا مطالبہ

اوٹکور ۔ 20 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی حکومت نے تلنگانہ کا ریاستی بجٹ میں تعلیم کیلئے 30 فیصد مختص کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے PDSU ضلع سکریٹری گنیش نے کہا کہ وزیراعلی چندرشیکھر راؤ نے انتخابات سے قبل اپنے انتخابی منشور میں تلنگانہ کے قیام کے ساتھ ہی پارٹی اقتدار پر آنے کے بعد تلنگانہ میں کے جی تا پی جی تک فری تعلیم دینے کا وعدہ کیا گیا تھا ۔ مگر اقتدار حاصل کرنے کے بعد ریاستی بجٹ میں حکومت تعلیم کے شعبہ میں صرف 10 فیصد بجٹ مختص کرتے ہوئے عوام کو دھوکہ دیاہے ۔ جبکہ فیس ریمبرسمنٹ کے تحت 15 کروڑ روپئے جاریہ تعلیم سال کے باقی ہیں ۔ ان کے تھوڑے بجٹ میں فیس ریمبرسمنٹ کو پورا کیا کریں ۔ اور دیگر تعلیمی سہولتیں کہاں فراہم کریں گی ۔ تعلیمی اداروں میں سہولتیں کا فقدان ہے اور ہاسٹلوں کی بھی حالت بہت بُری ہے اور غریب طلباء اور بے روزگار طلباء بہت پریشان ہیں ۔ اس لئے حکومت کو چاہئے کہ تعلیمی اداروں کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے علاوہ غریبوں کی تعلیم پر ریاستی بجٹ میں اضافہ کرتے ہوئے 30 فیصد کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے ۔