ٹرینیڈاڈ۔ 27جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے دوسرے ونڈے میں ویسٹ انڈیز کو 105 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔ٹرینیڈاڈ میں کھیلے گئے بارش سے متاثرہ میچ میں ہندوستانی نے اوپنرز اور کپتان ویراٹ کوہلی کے شاندار کھیل کی بدولت 43 اوورز تک محدود کیے گئے میچ میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 310رنز اسکور کئے۔اجنکیا ریہانے نے103، شکھردھون 63 اور کوہلی نے 87 رنز بنا کر اپنی ٹیم بہترین اسکور تک رسائی دلائی۔جواب میں ویسٹ انڈین ٹیم مقررہ اوورز میں چھ وکٹوں پر 205 رنز ہی بناسکی۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے شے ہوپ 81 رنزبناکر نمایاں رہے لیکن دوسرے سرے سے کوئی بھی بیٹسمین طویل اننگز نہ کھیل سکا، روسٹن چیز 33، جیسن ہولڈر 29اور ایون لوئس 21 رنز بنائے۔کلدیپ یادو نے تین اور بھونیشور کمار نے دو وکٹیں لیں۔سنچری بنانے والے اجنکیا راہانے میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جبکہ سیریز کا تیسرا میچ 30 جون کو کھیلا جائیگا۔