رہائشی مکانات کی تقسیم کیلئے درخواستوںکی طلبی

گلبرگہ ۔/3ڈسمبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع گلبرگہ کے تعلقہ سیڑم میں ششو ابھی وردھی یوجنا کے تحت تعلقہ کے منگلا مکھی دیو داسی پروگرام سال 2014-15کیلئے راجیو گاندھی گرامین وستی نگم کے مکانات کی تقسیم کے لئے درخواستین طلب کی گئی ہیں ۔ مقررہ درخواست فارمس سیڑم کے گنج علاقہ میں واقع سی ڈی پی او کے دفتر سے حاصل کئے جاسکتے ہیں اور مکمل شدہ درخواست فارم 10دسمبر تک سی ڈی پی او کے دفتر میں داخل کرسکتے ہیں ۔

پرائمری مدارس میں کنڑا زبان کو لازمی بنانے حکومت کوشاں
میسورو ۔ /3 ڈسمبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حکومت کرناٹک کنڑا زبان کو ریاست کے تمام پرائمری مدارس میں ذریعہ تعلیم medium of instructionبنانے کے ضمن میں از سرنو سپریم کورٹ میں ایک درخواست پیش کرے گی۔ یہ اعلان مسٹر سدرامیا چیف منسٹر نے کیا ہے ۔ وہ 2 دسمبر کو ہیلی پیاڈ پر میڈیا سے خطاب کررہے تھے۔ . انھوں نے کہا ریاستی حکومت تمام پرائمری مدارس میںکنڑا زبان کو ذریعہ تعلیم بنانا چاہتی ہے۔ لیکن بدقسمتی سے سپریم کورٹ نے حکومت کی اس خواہش کے خلاف فیصلہ صادر کیا ہے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ کسی کی مادری زبان پر کنڑا زبان کو تھوپنا دستور ہند کے خلاف ہے ۔ایک سوال کے جواب مین چیف منسٹر نے کہا کہ بیلگاوی میں ریاستی کابینہ کے اجلاس کے انعقاد کے بعد حکومت وزارتی کابینہ میں توسیع کرے گی۔