منااکھیلی /2 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کنڑا سینا بیدر یونٹ کی جانب سے احتجاج منظم کرتے ہوئے وزیر اعلی کے نام ایک یادداشت پیش کی گئی جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ راج شیکھر پاٹل رکن اسمبلی ہمناآباد کو وزیر بنایا جائے ۔ یادداشت میں کہا گیا ہے کہ ہمناآباد اسمبلی حلقہ سے راج شیکھر پاٹل تین دفعہ رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں اور وہ بیدر ضلع کے سینئیر کانگریسی قائد ہیں ۔ لہذا جب کبھی وزارت میں توسیع کی جائے انہیں وزیر بننے کا موقع عنایت کیا جائے ۔ احتجاج میں سینا کے ضلع صدر دھنراج کرنجے ، ریاستی کنوینر روی سوامی ، بالاجی پاٹل ، راج شیکھر ، سچن ہیگے سمیت دیگر کارکنان موجود تھے ۔